رام اللہ،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فوج کے مطابق یہ حادثہ اوفرا نامی یہودی بستی کے قریب پیش آیا اور گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حملے کے ساتھ ہی اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اب تک گاڑی چڑھانے اور چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں شہریوں کی تعداد اکتالیس ہو گئی ہے۔ اسی دوران دو سو بیالیس فلسطینی بھی مارے گئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک سو باسٹھ دراصل حملہ آور تھے۔ باقی اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔فوج نے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیءں تاہم گاڑی کی تصاویر سے واضح ہے کہ گاڑی پر فلسطینی نمبر پلیٹ لگی ہوا تھی۔ زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔عینی شاہدوں کے مطابق گاڑی اوفرا کے ایک بس سٹیشن کی طرف آرہی تھی اور پھر وہاں کھڑے دواسرائیلوں کی طرف کافی تیزی سے آئی۔اسرائیل نے فلسطینی قیادت پر الزام لگایا ہے کہ وہ لوگوں کو اس طرح کے حملوں پر اکساتے ہیں، جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حملوں کی وجہ کئی دہائیوں پر محیط اسرائیلی قبضے سے پیدا ہونے والا غصہ اور ناامیدی ہے۔